تجارت

سونے کا کاروبار کرنے والوں میں خوشی کی لہر

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں فی اونس 7 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 7 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1284 ڈالر تک پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے مثبت اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی نظر آئے جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 اور دس گرام کے بھاؤ میں 358 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی خرید و فروخت 66 ہزار 900 اور 57 ہزار 342 روپے کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ پانچ جنوری کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد بھاؤ 67 ہزار 100 تک پہنچ گئے تھے۔

قبل ازیں چار جنوری کو بین الاقوامی مارکیٹ  4 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1291 ڈالر تک پہنچ گئیں تھیں جس کے باعث جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ 67 ہزار 700 اور 10 گرام 58 ہزار 42 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ برس ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مجموعی طور پر 19 ڈالر سستا ہوا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچیں۔

سونے کے تاجروں کے مطابق 2018 میں فی تولہ سونا 11 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمتوں میں 9ہزار 957 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close