تجارت

جنوری کے دوسرے ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد اضافہ

کراچی: جنوری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد اضافہ جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.51فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق11جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم، آٹا ،باسمتی چاول ،پیاز ،کیلے، لہسن ،خوردنی تیل، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش، تازہ دودھ ، دہی، چائے، انڈے، گڑ، چینی، مٹن، بیف، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔زندہ مرغی، ایل پی جی ،ٹماٹر،آلو،سمیت 4اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاڈر، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ ، صابن ، سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.47، 0.45 ،0.41 اور 0.34 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close