تجارت

ہفتہ رفتہ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، سرمائے میں 210 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی: نئے سال کا دوسرا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے سود مند ثابت ہوا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آنے سے گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 1500پوائنٹس اضافے سے 37ہزار پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر39ہزار پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 210 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے بڑھ کر78کھرب روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور 3دن کی تیزی سے انڈیکس میں1673.60پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ2دن کی مندی میں انڈیکس 172.01پوائنٹس گر گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انڈیکس میں 1501.59پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس37547.49پوائنٹس سے بڑھ کر39049.08پوائنٹس ہو گیا، مارکیٹ سرمائے میں2کھرب 10 ارب 52 کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 102 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی حجم بڑھ کر78کھرب77ارب 71 کروڑ 40 لاکھ 87 ہزار 185 روپے ہو گیا ۔ گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 16 ارب مالیت کے 16 کروڑ 67 لاکھ 90 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1733کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 857 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 764 میں کمی اور 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close