More share buttons
Share with your friends










Submit
تجارت

وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران ایل این جی پر قطر سے 3 ارب ڈالر موخر ادائیگی کا اعلان متوقع

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ قطر کے دوران قطری حکومت کی جانب سے پاکستان کو فروخت کی جانیوالی ایل این جی کی قیمت کی ادائیگی میں 2 سے 3 ارب ڈالرکی موخر(ڈیفر)ادائیگی کی سہولت کا اعلان متوقع ہے۔قطری حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے موخرادائیگی کی سہولت دو سے تین سال تک ہو سکتی ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت اور قطر کے درمیان تعلقات کی تجدید نوکے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کچھ عرصہ قبل دورہ قطرکے درمیان بڑی اوراہم پیشرفت ہوئی تھی۔عمران خان کے دورہ قطر کے دوران ایک لاکھ پاکستانیوں کیلئے قطر میں ملازمتوں کے منصوبے کے حوالے سے بھی مزید پیش رفت ہوگی۔ قطری حکومت کی جانب سے ملازمتوں کے اعلان کے بعد سے اب تک 32 ہزار پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کیلئے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button