تجارت

تیل اور غذائی مصنوعات کی درآمدات میں4اعشاریہ 81 فیصد کمی ہوئی، پی بی ایس

گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2016-17ءکے پہلے دو ماہ کے دوران تیل اور غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 4.81 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی اور اگست 2016ءکے دوران تیل اور غذائی مصنوعات کا درآمدی بل 2.37 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملکی درآمدات کا حجم 2.49 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جولائی اگست 2015ءکے مقابلہ میں جولائی اگست 2016ءکے دوران تیل اور کھانے پینے کی اشیاءکی ملکی درآمدات میں 4.81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close