Featuredتجارت

آئندہ 2 سال میں سعودی عرب سے 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سال میں سعودی عرب سے 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار خوراک اور زراعت میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی عرب کی آر ایل این جی میں دلچسپی ہے، سندھ اور بلوچستان میں ونڈ اور سولرانرجی میں بھی دلچسپی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سعودی عرب آئل ریفائنگ، زراعت کے شعبے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے اور متبادل توانائی کے شعبہ میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب بڑی سرمایہ کاری آئل ریفائنری میں کرے گا۔ خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 اور 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، انہیں دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close