تجارت

بیرون ملک سے پرانے سامان کی امپورٹ پر پابندی اٹھالی گئی

لاہور: حکومت نے بیرون ملک سے پرانے سامان کی امپورٹ پر سے پابندی اٹھالی ہے، اب پرانا سامان کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے لایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے وزارت تجارت نے کسٹم حکام کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ دور حکومت نے بیرون ملک سے پراناسامان امپورٹ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بیرون ملک سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی پرانا سامان امپورٹ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

اب حکومت کی جانب سے پرانا سامان امپورٹ کرنے پر پابندی ختم کردی ہے۔بیرون ملک سے پرانا سامان فرنیچر، فریج، ٹیلیفون، پردے، برتن،واشنگ مشین، ٹی وی اور دیگر پراناسامان کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے امپورٹ کیا جاسکے گا، وزارت منسٹری کی جانب سے ایس آر او152812018 بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close