تجارت

بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی

کراچی: بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1304ڈالرسے گھٹ کر1302ڈالرہوگئی ۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت69300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59414روپے پرمستحکم رہی ۔ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close