Featuredتجارت

سمندر پار پاکستانیوں نے 9 ماہ میں کتنے کروڑ امریکی ڈالرز پاکستان بھیجے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19کے پہلے 9ماہ (جولائی تا مارچ)میں 16096.33ملین امریکی ڈالرز وطن بھجوائے جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 14802.96ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.74فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

مارچ 2019میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1745.80ملین ڈالر رہی جو فروری 2019کے مقابلے میں 10.73فیصد زائد جبکہ مارچ 2018کے مقابلے میں3.20فیصد کم ہے۔مارچ 2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین ، کویت، قطر اور عمان)اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 405.87ملین ڈالر، 378.14ملین ڈالر، 271.11ملین ڈالر، 281.26ملین ڈالر، 167.80ملین ڈالر اور44.20ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

مارچ 2018میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 427.62ملین ڈالر، 424.89ملین ڈالر،247. 17 ملین ڈالر،258.96ملین ڈالر، 183.79ملین ڈالر اور 58.91ملین ڈالر تھیں۔مارچ 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 197.41ملین ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2018 میں ان ملکوں سے202.26ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close