تجارت

وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافے کا عندیہ

لاہور: چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل نے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

سوئی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل نے کہا کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، گیس کی قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے جب کہ 2 سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں جس کی وجہ سے قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے۔

عظمی عادل کا کہنا تھا کہ 723 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں اضافہ مانگا گیا ہے جس کے باعث 75  سے 80 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی نادرن کے غیر ضروری اخراجات کو نہیں مانا جائے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی ایک فیکٹر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close