تجارت

آئی ایم ایف کا وفد اپریل کے آخری ہفتے پاکستان پہنچے گا: اعلامیہ

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے مطابق عالمی فنڈنگ ایجنسی کا وفد اپریل کے آخری ہفتے اسلام آباد پہنچے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے مشن چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام پر مذاکرات پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ آئی ایم ایف کا وفد اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس سے قبل عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد آزور سے بھی بات چیت کی تھی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے چند روز قبل واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے بعد اعلان کیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو 7 سے 8 ارب ڈالر قرضہ دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close