Featuredتجارت

وفاقی کابینہ نے کالا دھن سفید کرنے کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی جس کے مطابق صرف چار فیصد ٹیکس دے کر کالے دھن کو سفید کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کالا دھن سفید کرنے کی اجازت سے متعلق ایمنسٹی اسکیم کیلئے ایسٹ ڈیکلیئریشن آرڈیننس 2019 کی منظوری دے دی۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا اور صدارتی آرڈیننس کےذریعے اسے کو نافذ کیا جائے گا۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے مطابق پاکستان میں اثاثے ظاہر کرنے پر چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا اور بیرون ملک اثاثے 6 فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر ظاہر کئے جا سکیں گے۔

اجلاس میں کابینہ کوملکی موجودہ نظام تعلیم سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جب کہ مدارس کوقومی دھارے میں لانے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر کوئی مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ

وفاقی کابینہ نے چین کی جانب سے انسداد منشیات کے لیے عطیہ کردہ سامان پرڈیوٹی کی چھوٹ کے معاملہ پر بھی غور کیا اور نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اورمصرکے نشینل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں اضافی حج کوٹے جبکہ کراچی اورکوئٹہ کی خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ کی جانب سے قومی ائیرلائین کے چارٹراورائیریل ورک لائسنس کی تجدید پرغور کیا گیا اوربیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی پالیسی کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close