More share buttons
Share with your friends










Submit
تجارت

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 20 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کی وجہ سے امریکی ڈالر 45 پیسے اضافے کے بعد 143 روپے 95 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی ریکارڈ اُڑان ؛ پاکستان پھر آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر

بدھ کو روپے کی مزید بے قدری ہوئی اور ڈالر مزید 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین 146 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تاہم حکومتی اقدامات کے باعث ڈالر 144 روپے کی سچح پر دوبارہ آگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق حکومت کو روپے کی قدر میں کمی کرنا ہے۔ ان خبروذں کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے