تجارت

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر 153 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 95 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر 153 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس کی قدر میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 151 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا مارکیٹ سے زائد ڈالر فروخت کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 3 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 151 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر 153 روپے کا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 152 روپے ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close