تجارت

معاشی ترقی میں سب بڑی رکاوٹ کرپشن ہے

ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ کرپشن کی 168 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 117 واں نمبر ہے، کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر تشخص اچھا نہیں اسلیے یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرمایہ کاری کی شرح 18 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 10 فیصد ہے، پاکستان کی برآمدات ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے مقابلے میں چار گنا کم ہیں۔

آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا پاکستان کی معیشت میں قرضوں کا تناسب 65 فیصد ہے اور اس وجہ سے آمدنی کا سب سے بڑا حصہ قرضوں کی ادائیگی پر چلا جاتا ہے، حکومت اپنی صلاحیت سے 50 فیصد کم ٹیکس جمع کر پارہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے تاہم چیلنجر برقرار ہیں، پاکستان کیلئے اصلاحات کا جاری رکھنا بہت ضروری ہے، ادارہ جاتی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جانی چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close