تجارت

حکومت نے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس بھی بڑھا دیا لیکن کتنا؟ جان کر گاڑی مالکان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس بھی بڑھا دیا، گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 500 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ نئی اور پرانی گاڑیوں کے لیے ٹوکن ٹیکس بڑھا دیئے گئے۔

1300 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 3600 روپے ہوگیا

دستاویز کے مطابق پرانی گاڑی کا کم سے کم ٹوکن ٹیکس 350 سے بڑھا کر 1350 کر دیا گیا۔ 1000 سی سی تک کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 1350 روپے کر دیا گیا۔ 1300 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 3600 روپے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2018 میں گاڑیوں کی فروخت میں 0.58 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے

اسی طرح 1500 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 4500 روپے کر دیا گیا، 2000 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 7200 روپے ہوگیا، 2500 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 10800 روپے کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close