تجارت

سعودی عرب کا پاکستانی تاجروں کو 2 سال کا ملٹی پل ویزا دینے کا اعلان

پاکستان میں سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی کی ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستانی تاجروں کو 2 سال کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے صدر نے سعودی سفیر کو پاکستانی تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ملاقات میں جڑواں شہروں کی تاجر برادریوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت ہر شعبہ میں تعلقات کو فروغ ملے، پاکستانی تاجروں کے ویزا اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

عبداللہ مرزوق الزہرانی نے کہا کہ سعودی معیشت کا انحصار تیل پر ہے ، ہم دیگر شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر اسکو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے پاس بھی سنہری موقع ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستانی سرمایہ کار سعودی عرب میں زراعت، مشروبات، خوراک، فوڈ پراسسنگ، آئل، گیس، شمسی توانائی، پانی سے متعلقہ شعبوں، ، تعلیم، تربیت، انسانی وسائل کی ترقی ۔ انفراسٹرکچر، ریلوے، میٹرو، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، آئی سی ٹی، کنزیومر و لگژزی اشیاء ،کان کنی، سیکورٹی سروسز اور ہیلتھ کئیر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close