تجارت

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید اضافہ، خسارہ 91 فیصد ہوگیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جاری کھاتے کا خسارے میں اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں خسارہ اکیانوے فیصد ہوگیا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب چھتیس کروڑ ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں درآمدات کا حجم سترہ ارب تیس کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات آٹھ ارب ستر کروڑ ڈالر رہی۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر کے درمیان برآمدات میں ایک اعشاریہ چار سات فیصد کمی جبکہ درآمدات میں ساڑھ پانچ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے ساتھ تجارتی خسارہ اور ترسیلات میں کمی نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب  خلیجی ریاستوں سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات میں بھی کمی کا رجحان ہے، گزشتہ 5 ماہ میں ترسیلات کی مالیت 7ارب 87کروڑ 40لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی تا نومبر میں تارکین وطن نے 8ارب 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھجوائی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close