تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی

کراچی: ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ، ملک میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرزز ایسوسی محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 384 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 194 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جس کے بعد سونا 08 ڈالر کمی کے بعد 1905 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی ۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، انٹڑبینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 162.28 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 150 روپے ہوگئی تھی، 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 579 روپے ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی ہوئی تھی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 162.49 سے کم ہوکر 162.38 روپے پر بند ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close