Featuredتجارت

سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

کراچی : ڈالر کو پھر پَر لگ گئے ، سونے کی قیمتیں‌ پھر آسمان کو چھونے لگیں

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 1600 روپے کا حیران کن اضافہ ہوگیا، جبکہ ڈالر بھی 64 پیسے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 110700 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 94907 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں 33 ڈالر اضافے کے بعد 1831 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کو پھر پَر لگ گئے جس کے باعث ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 159.82 سے بڑھ کر 160.46 روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، آج 100 انڈیکس میں 362 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 0.87 اضافے سے 42027 کی سطح پر بند ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close