تجارت

لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے مقرر کردی

لاہور : میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے مقرر کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو 85 فی کلو چینی کی فروخت پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ صنعت کی جانب سے پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیزن میں چینی کی پیداواری لاگت کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رہنمائی حاصل کی گئی ہے۔

مارکیٹ میں اس وقت ایکس مل قیمت 95 روپے تک ہے جبکہ ریٹیل قیمت 100 کے قریب ہے جو کسی بھی طرح جائز نہیں۔ٹرانسپورٹیشن چارجز ، منافع کے مارجن کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت 80روپے فی کلو ( بشمول ٹیکسز) نوٹیفکیشن کیا گیا ہے جبکہ ریٹیل قیمت 85روپے فی کلو سے زیادہ نہیں ہو گی ۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیزکو فوری آگاہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close