More share buttons
Share with your friends










Submit
تجارت

پاکستان میں دستیاب سستی ترین سیڈان متعارف

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی کمپنی پروٹون نے پاکستان میں اپنی پہلی سیڈان گاڑی ساگا متعارف کرادی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق 4 اپریل کو ایک ڈیجیٹل ایونٹ کے دوران اس گاڑی کو متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی گاڑیوں میں 3 ورژن اسٹینڈرڈ مینوئل ٹرانسمیشن، اسٹینڈرڈ آٹو ٹرانسمیشن اور ایس آٹو ٹرانسمیشن میں دستیاب ہونگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ساگا کا ایک اسپورٹس ورژن آر 3 بھی متعارف کرایا ہے مگر اس کے صرف 100 یونٹ دستیاب ہونگے۔

پروٹون ساگا کے تینوں ورژنز میں 1299 سی سی ہارس پاور 4 سلینڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جو 94 ہارس پاور اور 12 این ایم ٹورکیو پاور فراہم کرتا ہے، اس انجن کے ساتھ 5 اسپیڈ مینوئل یا 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن (مینوئل یا آٹومیٹک ورژن کے مطابق) کی سہولت موجود ہونگی۔

گاڑی میں مسافروں کے تحفظ کیلئے اینٹی لاک بریکنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے جبکہ ڈوئل فرنٹ ایئربیگز بھی موجود ہیں۔

یہ گاڑٰ پاکستان میں دستیاب سستی ترین سیڈان ہے جس کا اسٹینڈرڈ ایم ٹی ورژن 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close