تجارت

وفاقی حکومت کا 40 ہزار روپے کا نیا پریمیم انعامی بانڈ متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آج سے 40ہزار روپے مالیت کا نیا پریمیم انعامی بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوگا اور اس پر سرمایہ کاروں کو انعامات کے ساتھ ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ملے گا جبکہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرانے پرائز بانڈ پرسرمایہ کاروں کو صرف انعام ملتا ہے جس کی انعامی رقم بھی پریمیم انعامی بانڈ سے کم ہے۔ آج صبح ساڑھے 9 بجے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا جس کے بعد محکمہ قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل ظفر مسعود اور اسٹیٹ بینک کے حکام 40 ہزار روپے مالیت کے نئے پریمیم انعامی بانڈ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے بعد یہ انعامی بانڈ عوام کو فروخت کے لیے جاری کر دیے جائیں گے۔ محکمہ قومی بچت کے حکام نے بتایا کہ مذکورہ پریمیم انعامی بانڈ نئی پروڈکٹ ہے، اس سے پہلے بھی محکمہ قومی بچت کی جانب سے مارکیٹ میں 40 ہزار روپے مالیت کا انعامی بانڈ موجود ہے مگر اس پر سرمایہ کاروںکو صرف انعامات ملتے ہیں، 40 ہزار روپے مالیت کے موجودہ پرائز بانڈ کا پہلا انعام ساڑھے 7کروڑ، دوسرا انعام ڈھائی کروڑ روپے کے 3انعامات اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ نیا پریمیم انعامی بانڈ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش ہوگا کیونکہ اس انعامی بانڈ کے انعامات کی مالیت بھی زیادہ ہے اور پھر انعامات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ادا کیا جائے گا، نئے بانڈ پر پہلے انعام کی مالیت8کروڑ روپے، دوسرے انعام کی مالیت 3کروڑ کے 3 انعامات اور تیسرا انعام 5لاکھ کے660انعامات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close