تجارت

تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی سے مئی ) کے دوران تجارتی خسارہ 30.56 فیصد مزید بڑھ گیا ہے جس کے بعد تجارتی خسارہ بڑھ کر 27.48 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریا نے بتایا ہے کہ جولائی سے مئی کے دوران برآمدات میں 13.97فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،، جولائی سے مئی کے دوران 22ارب 56 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں ، گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 19.79ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

جولائی سے مئی کے دوران درآمدات میں 22.52فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،،جولائی سے مئی کے دوران 50ارب 4کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 40.84ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ جولائی سے مئی کے دوران 27ارب 48کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ، گذشتہ سال اس عرصہ میں 21ارب 5کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close