تجارت

پیٹرول کی قیمت 2 روپے 13 پیسے اضافہ

کراچی: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

 

 

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 13 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے 89 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے تین پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close