تجارت

پاناما لیکس کیس کا فیصلہ وزیر اعظم کے حق میں آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی: پاناما کیس کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، آج دن کے آغاز میں ہیجانی کیفیت پائی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس میں تین سو پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم فیصلہ آنے کے بعد کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔ تفصیل کے مطابق پاناما لیکس کا فیصلہ وزیر اعظم کے حق میں آنے کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس میں1900پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49ہزار 509پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔اس سے قبل گزشتہ کئی روز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان تھا ،گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہیجانی کیفیت پائی گئی اورسرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close