تجارت

نئے وفاقی میزانیے میں تنخواہ پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ متوقع

اسلام آباد: مالی سال2017-18 کے وفاقی میزانیہ میں وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سول وفوجی صوبائی و وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشنوں میں تقریباً پندرہ فیصد کے اضافے کا اعلان کرینگے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف حکومت نے مالی سال 2013-14 مالی سال 2014-15 مالی سال 2015-16 اور مالی سال 2016-17 کے وفاقی میزانیوں میں دس دس فیصد تنخواہوں پنشنوں میں اضافہ کیا تھا ۔

رواں مالی سال کا میزانیہ جو کہ نوازشریف حکومت کی موجودہ پانچ سالہ معیاد کا آخری وفاقی بجٹ ہوگا اس لئے وزیر خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 کی بجائے پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کرینگے۔ اس طرح قومی خزانے سے25 سے 45 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا لیکن ملازمین مہنگائی کی چکی سے کافی باہر نکل آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close