تجارت

روئی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: روئی کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ ہوگیا۔

عالمی سطح پر روئی کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی روئی کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، امریکا میں روئی کی قیمتیں 2 دن میں 6 سینٹ فی پاؤنڈ بڑھیں۔

امریکا میں روئی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح 98 سینٹ فی پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔

پاکستان، چین اور بھارت میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں 2 دن میں روئی کی قیمت 700 روپے فی من اضافے سے 13 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close