تجارت

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر سستا، پاکستان میں قیمت 50 ہزار 550 روپے ہوگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے جہاں سونا 200 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعدفی تولہ سونا 50 ہزار 550 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 43 ہزار 328 روپے کا ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close