تجارت

حکومت کا ہائبرڈ گاڑیوں کی مقامی سطح پر فراہمی پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: نئی مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ہائبرڈ گاڑیوں کی مقامی سطح پر فراہمی پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کم توانائی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے درآمد کے وقت ان پر عائد سیلز ٹیکس کی کم شرح کو ان گاڑیوں کی مقامی سطح پر فراہمی پر بھی مہیا کرنے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ 850سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن پرودہولڈنگ ٹیکس 10ہزارسے کم کرکے7500روپے ، 1300سی سی گاڑیوں پرٹیکس30ہزارسے کم کرکے25ہزارروپے کرنی کی تجویز ہے۔ان کا کہناتھا کہ گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کا اطلاق ٹیکس ادا کرنے والوں پر ہی ہوگا، ٹیکس گزاروں کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن پرودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی بھی تجویز ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close