تجارت

حکومت کا 400 سے زائد درآمدی اشیاء مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 400 سے زائد درآمدی اشیا مہنگی کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کیلیے ان اشیا پر عائد ریگولیٹری کی شرح میں 5 فیصد اضافے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی رات وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطع کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر ارشاد  کے علاوہ دیگر  اعلی افسران شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد فنانس بل بھی  صدر مملکت کو دستخط کیلیے بھجوایا جاچکا ہے اورصدر کے دستخط کے بعد آئندہ ہفتے ہی اس فنانس بل  کو ایکٹ بننے پر لاگو کردیا جائیگا اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتے ہی ان 400 سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

جن اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح بڑھائی جارہی ہے ان میں  آلو، سمیت دیگر سبزیوں  اور سبزیوں کے مکسچر، پیک شُدہ دہی،مکھن،پنیر،شہد، چاکلیٹ، زنانہ مردانہ و بچگانہ سوٹ و گارمنٹس ،سُرخی پاوڈر سمیت دیگر کاسمیٹکس، واٹر ڈسپنسر، درآمدی مشروبات اور تازہ و خشک پھلوں و میوہ جات ،مکمل طور پر آٹومیٹکل مشین، پارٹس، فروٹ مکسر،ہیئر ڈائیرز،فوڈ گرائنیڈر، استری،الیکٹرک ہینڈ ڈرائیرز، مائیکرو ویو اوون،الیکٹرک اوون، الیکٹرک روسٹر، سرامکس ٹائلز، گرینائٹ سمیت دیگر پتھروں،کمبل اور ٹریولنگ  رگز، ٹریک سوٹ،پیراکی کیلیے استعمال ہونے والے سوٹ،خواتین و مردوں کی شرٹس، جیکٹس، چاکلیٹ، ہیئر لیکر سمیت دیگر کاسمیٹکس ،فیس پاوڈر،ٹیلکم پاوڈر،فیس اینڈ سکن کریموں و لوشنز، ٹانکز، سکن فوڈز،نیل پالش،آئی میک اپ،منرل واٹر،کتے بلیوں کی خوراک،پرفیوم،لپ سٹک (سُرخی)، ٹمیٹو کیچ اپ ،آئسکریم، آڑو، ناشپاتی، چیریز، پائن ایپل،سٹرابری سمیت دیگر پھل،مختلف اقسام کی ڈائیاں ،بیکنگ پاؤڈر ،کوکنگ رینج،مائیکرو ویو اوون، ٹراوزر، جوتے رومال،سکارف۔ مصنوعی زیورات، انجیر، کارن فلیکس، مکرونی ،پاستہ، چیونگم، بسکٹ،صابن،شیونگ  کریم،لوشن و شیونگ کا دیگر شامان  ماربل پرفیوم، بلیوں اور کتوں کی خوراک،کنٹیکٹ لینس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close