تعلیم و ٹیکنالوجی

کائنات کے خاتمے کا وقت معلوم کر لیا گیا۔ سائنسدان ڈیاگو سائز گومز

کائنات کے خاتمے کے متعلق آئے روز کوئی پیشگوئی سامنے آتی ہے ۔ عموماً یہ پیشگوئیاں بے تکے اندازے اور قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، لیکن پہلی دفعہ سائنسدانوں نے ریاضیاتی اور طبیعیاتی تجزئیے کے زریعے کائنات کے اختتام کا وقت معلوم کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

لزبن یونیورسٹی کے سائنسدان ڈیاگو سائز گومز کا کہنا ہے کہ کائنات کی عمر کے بارے میں کیا گیا سائنسی تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں فی الحال زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ کائنات کا اختتام ابھی کچھ ارب سال کی دوری پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کائنات کے پھیلاﺅ کی رفتار سے اس کے بالآخر سرد پڑجانے اور توانائی سے مکمل طور پر محروم ہوکر تباہ ہوجانے کے وقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تجزئیے کے مطابق ہماری کائنات ابھی مزید تقریباً 3 ارب سال تک باقی رہے گی۔ انہوں نے کائنات کے عنقریب خاتمے کے متعلق سامنے آنے والی طرح طرح کی پیشگوئیوں کو بے بنیاد قرار دے کر رد کر دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close