تعلیم و ٹیکنالوجی

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر 2 خلابازوں سے 7 گھنٹے اور 21 منٹ خلا میں گزارے

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر 2 خلا بازوں نے رواں سال خلا میں پہلی چہل قدمی کی ہے۔

2 خلابازوں نے جمعہ کو 2023 کی پہلی اسپیس واک کا آغاز کیا جب وہ بین الاقوامی خلا اسٹیشن کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔

امریکی خلائی ادارے ’’ناسا‘‘ (NASA)کی خلاباز نکول مان (Nicole Mann) اور جاپان کے سرکاری خلائی ادارے جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (the Japan Aerospace Exploration Agency) سے تعلق رکھنے والے خلاباز کویچی وکاٹا ( Koichi Wakata) نے رواں سال (2023) کے دوران خلامیں پہلی چہل قدمی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ناسا کے مطابق کویچی وکاٹا اور نکول مان نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS)کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کے دوران 7 گھنٹے اور 21 منٹ خلا میں گزارے۔

اس دوران دونوں ماہرین نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے بالاکل آخری حصہ میں بجلی کی فراہمی سے متعلق ایک پرزہ (kit) نصب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close