اسلام آبادتعلیم و ٹیکنالوجی

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مائیگریشن کے لیئے این او سی کی شرط ختم کردی

اسلام آباد : ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلباء کو بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

طلباء کو دوسرے جگہ کے لئے مائیگریشن سرٹیفکیٹ نہیں لینا پڑے گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مائیگریشن کے لیئے این او سی کی شرط ختم کردی ہے، جس کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فیصلے سے طلباء کے پیسوں اور وقت کی بچت ہوگی۔ ہر سال ہزاروں طلباء مستفید ہوں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

واضح رہے کہ طلباء کو دوسرے ادارے میں داخلے کے لئے اجازت نامہ لینا پڑتا تھا، طلباء کی مشکلات کے سبب ایچ ای سی نے این او سی کی شرط ختم کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close