تعلیم و ٹیکنالوجی

چین میں مشتعل ہجوم کو کرنٹ سے قابو کرنے والا روبوٹ تیار

چین میں یونیورسٹی کے طالب علموں نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو مشتعل ہجوم کو قابو کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

اسے ایک فلم ’’داکٹر ہو‘‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا جس میں ڈیلک نامی روبوٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ بیجنگ یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے تیار کردہ ڈیلک روبوٹ نہ صرف پولیس بلا سکتا ہے بلکہ برقی شاک دے کر ہجوم کو مشتعل بھی کرسکتا ہے۔

اس روبوٹ کا وزن 78 کلوگرام اور اونچائی ڈیڑھ میٹر کے لگ بھگ ہے۔ عموماً یہ ایک کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتا ہے لیکن وقت پڑنے پر اپنی رفتار بڑھا کر 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی دوڑ سکتا ہے۔ اس روبوٹ میں انسانی آنکھوں اور کانوں کی ہوبہو نقل کرنے والے سینسر لگے ہوئے ہیں جو اسے ماحول کا احساس دیتے ہیں۔انسانوں کے مقابلے میں اسے آرام اور کھانے پینے کی ضرورت نہیں ہوتی اور ایک دفعہ چارج ہونے کے بعد 8 گھنٹے تک کام کرسکتا ہے۔ روبوٹ کو ریموٹ کنٹرول سے قابو کیا جاسکتا ہے اور اسے ہجوم کر منتشر کرنے کے لیے برقی جھٹکا دینے کا انتظام موجود ہے۔ روبوٹ بنانے والی ایک ٹیم کے رکن  کے مطابق روبوٹ بہت حد تک خودمختار ہے جو رکاوٹیں عبور کرنے، پیٹرولنگ، لوگوں کی شناخت اور اپنے طور پر کارروائی کے قابل ہے لیکن یہ غیر مہلک آلات سے لیس ہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close