تعلیم و ٹیکنالوجی

سب سے زیادہ دیکھے جانے والی تصویر کونسی ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کونسی ہے؟ ذہن پر زور دیں جواب اتنا مشکل بھی نہیں کیونکہ وہ تصویر یقیناً آپ نے بھی دیکھی ہوگی؟

کیا جواب ذہن میں آیا؟ اگر نہیں تو ذہن میں ونڈوز ایکس پی کا تصور لائیں اور اس کے ڈیفالٹ وال پیپر کو یاد کرنے کی کوشش کریں۔

جی ہاں ونڈوز ایکس پی کا یہ وال پیپر درحقیقت دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر یا فوٹوگراف ہے جسے چارلس اورئیر نامی فوٹوگرافر نے کیلیفورنیا کے ایک دیہی علاقے میں 21 سال پہلے کھینچا اور مائیکروسافٹ نے اسے اپنے کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کے لیے منتخب کرلیا۔

سبز پہاڑی اور بادلوں کے ساتھ نیلے آسمان کی اس تصویر نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور اس کو لینے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

فوٹوگرافر خود بتاتے ہیں کہ وہ سونوما کاﺅنٹی میں اپنی گرل فرینڈ سے ملنے جارہے تھے اور راستے میں انہیوں نے اس تصویر کو کھینچ لیا۔

بعد ازاں اسے ایک اسٹاک فوٹو ایجنسی کو بھیجا گیا اور 2000 میں اس کے حقوق مائیکروسافٹ نے خرید لیے۔

اب فوٹوگرافر اسمارٹ فونز کے لیے ایسی ہی تین نئی تصویریں کھینچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فوٹوگرافر کے مطابق ‘ میں چاہتا ہوں کہ لوگ جب میری تصاویر کو دیکھیں تو وہ اسے اپنے موجودہ لمحے سے فرار کا اچھا ذریعہ تصور کریں’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close