تعلیم و ٹیکنالوجی

ساری دنیا کے لوگ مل کر روئیں تو بھی دریا نہیں بہے گا،حیر ت انگیز تحقیق میں انکشاف

اگر کوئی آپ کی ہمدردیوں کے حصول کیلئے یہ کہتا ہے کہ اس نے آپ کی یاد میں ’رو رو کے دریا بہا دیئے‘ تووہ بالکل غلط کہتا ہے کیونکہ برطانوی لیسٹر یونی ورسٹی میں محقیقن نے ایک ریسرچ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دنیا میں اتنے لوگ ہی نہیں ہیں جو رو رو کر دریا بہا دیں۔البتہ سب لوگ مل کر 55 آنسو کے قطرے بھی بہائیں تو محض ایک اولمپک سائز کا سوئمنگ پولہی بھرے گا۔

رو رو کے دریا بہانے جیسے الفاظ نہ صرف اردو شاعری کا خاصہ ہیں بلکہ معروف مغربی موسیقارآرتھر ہیملٹن،جسٹن ٹمبرلنک بھی ’کرائی میں اے ریور‘(cry  me  a river)جیسے جملہ سے دنیا کو قائل کرتے نظر آئے۔یہ بات محض افسانی ہے کیونکہ انسانی وجود اتنا پانی بہانے کی حیثیت ہی نہیں رکھتا۔

یونی ورسٹی آف لیسٹر کے نیچرل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کی ریسرچ کے مطابق ا گر ایک چھوٹے دریا کو بہاﺅ کیلئے کم از کم 70کروڑ91لاکھ90ہزار چالیس لٹر پانی کی ضرورت پڑے گی جبکہ دنیا بھر میں ایک انسان اوسطاً6اعشاریہ دومائیکرولیٹر تک آنسو بہا سکتا ہے .تحقیق کے مطابق عالمی اولمپک کے ایک سوئمنگ پو ل کیلئے لاکھ لیٹر پانی کی ضرورت پڑتی ہے اور تمام انسان مل کر صرف اتنے ہی آنسو بہاسکتے ہیں جن سے یہ پول بھر جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close