تعلیم و ٹیکنالوجی

دنیا کی پہلی بجلی بنانے والی سڑک آزمائش کیلئے کھول دی

بیجنگ: چین نے آج دنیا کی سب سے پہلی ایک کلومیٹر طویل بجلی پیدا کرنے والی سڑک ’سولر ایکسپریس وے ‘ آزمائشی بنیادوں پر کھول دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سولر ایکسپریس وے صوبہ شانگ ڈونگ کے دالرحکومت ’ژی نان ‘ کے گرد بنائی ہے جس کے نیچے ’سولر پینل ‘بچھائے گئے ہیں ،سڑک کی سطح شفاف بنائی گئی ہے اور یہ بہت زیادہ وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،سطح کے شفاف ہونے کے باعث سورج کی کرنیں سیدھی سڑک کے نیچے بچھے سولر پینل سے ٹکراتی ہے جس سے بجلی پیدا ہو تی ہے ۔سولر پینلز پانچ ہزار 875 مربع میٹر پر پھیلے ہوئے ہیں جو کہ سال میں دس لاکھ کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close