تعلیم و ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس؛ 4 ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے کے مقدمے میں 4 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا جن میں انوار احمد، عبد الوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر شامل ہیں۔عدالت نے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے جن میں حافظ احتشام، رومان احمد اور عمار یاسر شامل ہیں اور وکیل صفائی کی جانب سے بھی ان گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اگلی سماعت کے لیے مزید 8 گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے سمن جاری کردیے۔ گواہان میں ثاقب خان، عبد العزیز، محمد عثمان، ملک شہباز خان، عمران حیدر، حسن افتخار، محمد وقاص زمرد اور محمود الحسن شامل ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close