تعلیم و ٹیکنالوجی

کھانے میں کیلوریزکم کرنے والی پلیٹ تیار

کھانے میں چکنائی جذب کرکے کیلوریز کم کرنے والی حیرت انگیز پلیٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں موجود سوراخ کھانے میں موجود تیل کو جذب کرلیتے ہیں اور یوں ہمیشہ کھانے میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

اس پلیٹ کی تیاری میں تھائی لینڈ کی وزارتِ صحت اور بنکاک کی ایک اشتہاری کمپنی کا تعاون حاصل ہے۔ اس کا مقصد تھائی لینڈ کے لوگوں میں تیزی سے پھیلتے موٹاپے کو کم کرنا ہے کیونکہ وہاں کی عوام بسیار خوری اور زیادہ کیلوریز کھانے کی وجہ سے فربہی اور دیگر بیماریوں کی شکار ہورہی ہے۔

اس پلیٹ میں 500 انتہائی باریک سوراخ ہیں جو تیل کو جذب کرلیتے ہیں اور تمام سوراخوں میں پھنس جانے والا تیل ڈیڑھ سے 2 چمچے کے برابر ہوتا ہے اور اس طرح کھانے میں 30 کے قریب کیلوریز کم ہوجاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close