تعلیم و ٹیکنالوجی

اسمارٹ فون سے اب ڈیسک ٹاپ میں تصاویر منتقل کرنا آسان ہوگیا

نیویارک: جب بھی موبائل سے ڈیسک ٹاپ میں تصاویر کو منتقل کرنا ہوتا ہے تو ڈیٹا کیبل اور دیگر جھنجٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب ان مسائل کا حل تلاش کرلیا گیا ہے۔ ‘فوٹوز کمپینیئن ایپ’ سے صارفین اب باآسانی اپنے موبائل سے تمام یادگار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز ڈیسک ٹاپ میں منتقل کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کو مائیکروسافٹ ونڈوز کمپنی نے متعارف کیا ہے جسے اینڈرائڈ اور ایپل آئی فون صارفین دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ مائیکروسافٹ کا گیرج پروجیکٹ ہے جو واٹس ایپ کی طرح کیو آر کوڈ کے ذریعے چلے گا جس کے لیے انٹرنیٹ اور وائے فائے ضروری ہے۔

مائیکروفاسٹ فوٹو—.

میشبل ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کو موبائل ڈیوائسز پر کام کرنے والی طلباء کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فوٹوز کمپینیئن ایپلیکیشن سے موبائل کا ڈیٹا آسان طریقے سے کمپیوٹر میں منتقل ہوسکتا ہے اور موبائل کی میموری بھی ڈیٹا کے ساتھ محفوظ رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close