More share buttons
Share with your friends










Submit
تعلیم و ٹیکنالوجی

کراچی میٹرک بورڈ: امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

راچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز برائے سال 2016ء جمع کرانے کی تاریخ میں 15جنوری 2016ء تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہونے کے باعث اور طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 15جنوری 2016ء کے بعد پہلے سے جاری طے شدہ شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔اسکولوں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ فارمز کو جمع کروانے کیلئے طلبا و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجیں بلکہ تمام طلبا و طالبات کے امتحانی فارمز ایک ساتھ تعلیمی ادارے کی جانب سے جمع کروائیں۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے