تعلیم و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر میں بک مارک فیچر متعارف کروا دیا گیا

فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح ٹوئٹر پر بھی پسندیدہ پوسٹ کو محفوظ کرنےکے لیے ’بک مارک ‘ فیچر متعارف کروا دیا گیا۔ ٹوئٹر صارفین کو ’بک مارک‘ فیچر کی مدد سے اب یہ آسانی ہوگی کہ وہ کوئی بھی معلومات یا پھر کسی خاص دوست کی ٹوئیٹ کو اپنے پاس محفوظ کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹوئیٹ کے نیچے دیئے گئے شیئر ٹوئیٹ آپشن پر کلک کرنا ہوگا جہاں ’ایڈ ٹوئیٹ ٹو بک مارک‘ کا آپشن واضح ہوگا۔ اس آپشن پر کلک کرنے سے صارفین کی پسندیدہ پوسٹس یا ایسی معلوماتی ٹوئیٹس محفوظ ہوسکتی ہیں، جنہیں وہ سنبھال کر رکھنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close