More share buttons
Share with your friends










Submit
تعلیم و ٹیکنالوجی

چاند پر بھی 4 جی انٹرنیٹ کی تیاریاں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

برلن: اب چاند کی سطح پر بھی پہلی بار 4 جی موبائل انٹرنیٹ استعمال کیا جاسکے گا جس کے ذریعے ایچ ڈی ویڈیوز کو براہ راست نشر کرنا ممکن ہوگا۔ یہ نظام جرمن موبائل نیٹ ورک ووڈا فون اور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا مشترکہ طور پر تیار کریں گی تاکہ چاند پر انٹرنیٹ کو قابلِ استعمال بنانے کے مشن کی معاونت کی جاسکے۔ یہ کمپنیاں جرمنی میں قائم ادارے ’پی ٹی سائنٹس‘ سے مل کر کام کریں گی جو نجی طور پر 2019 میں چاند پر مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ووڈا فون 4 جی انٹرنیٹ نیٹ ورک تیار کرنے کےلیے اپنی خاصیت کا استعمال کرے گا جب کہ نوکیا ایک ’اسپیس گریڈ‘ بنائے گا جو ہلکا پھلکا ہوگا اور اس کا وزن دو پاؤنڈ سے بھی کم ہوگا۔

ووڈا فون کی جانب سے  ہونے والی جانچ اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ بیس اسٹیشن کو 1800 میگاہرٹز فریکوئنسی بینڈ استعمال کرتے ہوئے 4 جی سگنلز نشر کرنے اور چاند کی سطح کی پہلی لائیو ایچ ڈی ویڈیو فیڈ بھیجنے کے قابل ہونا چاہیے جس کے ذریعے عالمی ناظرین کےلیے چاند پر ایک گہری جگہ کا براہِ راست منظر نشر کیا جاسکے گا اور جسے پی ٹی سائنسدان، برلن میں موجود سرور سے مشن کنٹرول سینٹر سے مربوط کریں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے