تعلیم و ٹیکنالوجی

نمک سے حیرت انگیز تصاویر بنانے والا کروایشیائی فنکار

: کروایشیا کے ایک فن کار کو عجیب و غریب فن پر مہارت حاصل ہے کہ وہ سیاہ کینوس پر نمک کے ذرات بکھیر کر حیرت انگیز تصاویر اور پورٹریٹ تیار کر سکتا ہے

ڈائنو مشہور شخصیات کی تصاویر کے علاوہ بھارتی مذہبی علامات اور منڈالا بھی تیار کرتا ہے،  ڈائنو آرٹ کے استاد اور جلد پر نقوش کاڑھنے والے ٹیٹو آرٹسٹ بھی رہ چکا ہے

ڈائنو پہلے وہ سیاہ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کرتا ہے اور پھر اس پر پلاسٹک کی بوتل یا نمک دانی سے نمک بکھیرتا ہے، نمک کی خاص مقدار گرانے کے لیے ڈائنو مہندی کے کون کی طرح کون استعمال کرتا ہے۔ ڈائنو ہاتھ سے پورٹریٹ اور تصاویر بناتا ہے لیکن ان کے مطابق پنسل اور برش سے پینٹ

کرتے وقت ان کے ہاتھ اور کلائی میں تکلیف ہوتی ہے اور اس سے کچھ دیر آرام کے لیے اب انہوں نے نمک کے ذرات سے تصاویر بنانا شروع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جانوروں کے بھی نہایت عمدہ اور تفصیلی نمکین پورٹریٹ بنا چکا ہے۔

 

ڈائنو نے ہندو منڈالا کو بنانے میں 25 گھنٹے صرف کئے اور اسے مکمل بنانے میں 3 دن لگے لیکن ڈائنو انہیں بنا کر ان کی تصاویر لینے کے بعد نمک

پر ہاتھ پھیر کو اپنے فن پارے کے نقوش سیکنڈوں میں مٹادیتا ہے۔ انہوں نے گیم آف تھرونز کے کرداروں کے تفصیلی پورٹریٹس بھی بنائے ہیں لیکن انسٹا گرام اور فیس بک پر ان کی دھوم ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کے کام کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close