تعلیم و ٹیکنالوجی

خواتین شوہر کے انتقال کے بعد پرسکون زندگی گزارتی ہیں

تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین اپنے شوہر کے انتقال کے بعد زیاد ہ پرسکون زندگی گزارتی ہیں۔اس نئی تحقیق سامنے آنے کے بعد حسن عباس رضا کے یہالفاظ برجستہ یاد آجاتے ہیں جس میں شاعر نے کہا کہ ”رہتی تھی جو تجھ سے وہ نسبت تما م شد“۔

ایسے شوہر حضرات جو اپنی بیوی کی خوشیوں اورسکون کیلئے مرنے کو بھی تیار رہتے ہیں ان کے لیے ایک افسوسناک خبر ہے کہ بیویاں شوہروں کے ’مرجانے کے بعد‘زیادہ پرسکون رہتی ہیں جبکہ مرد حضرات کی مشکلات بیوی کے انتقال سے بڑھ جاتی ہیں۔

عموماًکہا جاتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی اور ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ،ایک پہیہ نہ ہو تو گاڑی نہیں چلتی وغیرہ وغیرہ ۔

حالیہ اطالوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین اپنے شوہر کے انتقال کے بعد زیادہ پرسکون زندگی گزارتی ہیں، اٹلی میں کی گئی اس تحقیق میں کہا گیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد خواتین پہلے سے زیادہ مطمئن اور پرسکون زندگی گزارتی ہیں لیکن شادی شدہ مرد اپنی بیوی کے انتقال کے بعد زیادہ مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ بیوی پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق شادی شدہ خواتین اپنے شوہر کو زندگی میں بہت سی سہولیات فراہم کرتی ہیں جب کہ شادی شدہ مرد اپنی بیوی کی زندگی میں اس طرح کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین شادی کے بعد تناو¿ اور مایوسی کا شکار ہوجاتی ہیں، تحقیق کے لیے 733 مرد اور 1154 خواتین کا ساڑھے چار سال تک مطالعہ کیا گیا جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close