تعلیم و ٹیکنالوجی

شرم کرو پاکستانی حکمرانو!امریکا میں سڑکیں بجلی پیدا کریں گی

لاس اینجلس : امریکا دنیا کا وہ پہلا ملک بننے جا رہا ہے جس کی سڑکیں بھی بجلی پیدا کریں گی۔
امریکی ریاست میسوری میں ایک سڑک پر سولر پینلز کا فرش بچھایا جا رہا ہے جسے روٹ 66 کا نام دیا گیا ہے۔اس کام کو رواں سال مکمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ پینل سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کریں گے جس سے سردیوں میں نہ صرف سڑک پر سے برف کو پگھلا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے گا بلکہ سڑکوں کو تقسیم کرنے والی لائنوں کو پینٹ کرنے کے کام سے بھی جان چھوٹ جائے گا۔یعنی جہاں لائن لگانا ہوئی وہاں لیڈ لائٹس جگمگا اٹھیں گی جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا کی جا سکے گی بلکہ جہاں چاہیں پارکنگ ایریا بھی بنایا جا سکے گا۔اس کے علاوہ حالات کے مطابق ٹریفک احکامات بھی سڑک پر ہی جاری کئے جا سکیں گے اور ہاں یہ سولر پینل اس قدر مضبوط ہیں کو کسی بھی بڑے ٹرالر کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close