صفحہ اول تعلیم و ٹیکنالوجی دھوپ اور بارش سے بچانے والی ڈرون چھتری

دھوپ اور بارش سے بچانے والی ڈرون چھتری

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے ایک ایسی ڈرون چھتری تیاری کی ہے جسے ہاتھ میں تھامنے کی ضرورت نہیں رہتی اوروہ آپ کو دھوپ اور بارش سے بچاتے ہوئے ازخود آپ کے سرکے اوپررہتے ہوئے پرواز کرتی ہے۔

فری پیراسول نامی یہ چھتری ڈرون مصنوعی ذہانت اور کیمرے کے مدد سے پرواز کرتا ہے اور اسے جاپانی کمپنی آساہی پاورسروسز نے تیار کرکے اسے اڑن چھتری کا نام دیا ہے۔ یہ دھوپ اور بارش میں یکساں طور پر مفید ہے اور مکمل طور پر ہینڈز فری ہیں یعنی آپ اس کے تلے فون استعمال کرسکتے ہیں کا سامان اٹھاکر سفر کرسکتے ہیں۔

اس چھتری کا وزن قریباً 8 کلوگرام ہے اور فی الحال یہ 20 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔ لیکن اس کے ڈیزائنر اس میں ایک کلوگرام وزن کم کرکے اس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک بڑھانے پر غورکررہے ہیں۔ اگر تیز بارش ہو اور ہوا چل رہی ہو تو بھی وہ اس کی پرواز پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

جاپانی کمپنی کے مطابق فری پیری سول 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اوراس کی قیمت 28 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2020 تک عالمی سطح پر ڈرون کی تجارت 100 ارب ڈالر تک جاپہنچے گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سائبر جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک علیحدہ اور آزاد ادارے کے قیام کا مطالبہ

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی نے قانون کے تحت سائبر جرائم کی تحقیقات کے ل…