تعلیم و ٹیکنالوجی

ملک میں مون سون کا پہلاحصہ زیادہ طاقتور ہوگا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کا پہلا حصہ دوسرے حصے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ رواں سال مون سون کا پہلا حصہ دوسرے حصے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا، شمالی علاقہ جات میں مون سون کے پہلے حصہ بارشیں معمول سے زائد ہونے کا امکان جبکہ دوسرے حصے میں معمول سے کم ہونگی پاکستان کے جنوبی حصوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہونگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ زائددرجہ حرارت کے پیش نظر پنجاب اور گلگت بلتستان میں زائد بارشوں کا امکان ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال معمول سے کم بارشوں کی توقع کررہے ہیں۔ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ15جولائی سے 15ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران اگلے 3 روز کی پیش گوئی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا اور پیش گوئی کے ذریعے بارشوں کی شدت کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقے خشک سالی کا سامناکررہے ہیں متعلقہ ادارے پانی ذخیرہ کرنے کے موثر اقدامات کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close