تعلیم و ٹیکنالوجی

چھ نئے شہروں میں قیام کے بعد پنجاب کالجز کا دائرہ کار 100 شہروں تک پھیل گیا

سال 2016ءمیں علی پور چٹھہ، بہاولنگر، بھمبر ، جنڈ، نوشہرہ)سون ویلی(اور ظفروال میں پنجاب کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ وہاں کے نوجوان طلباءو طالبات اپنے شہر میں ہی جدید، اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے روشناس ہو سکیں اور والدین پر بھی ان کی تعلیم کا مالی بوجھ کم ہو سکے۔
پنجاب کالجز کی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نئے تعلیمی ادارے پنجاب گروپ آف کالجز کی اعلیٰ تعلیمی روایات کو برقراررکھتے ہوئے طالب علموں کو بہترین نصابی اور ہم نصابی سہولیات فراہم کریں گے اور نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے میں کردار ادا کریں گے تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close